مظفر گڑھ‘ فون پر بات کرنے کے الزام میں پنجائیت نے مبینہ طور پر لڑکی اور لڑکے کو جوتے مارنے کی سزا سنا دی، سزا پر فوری عمل درآمد کے بعد لڑکی غائب لڑکے کو علاقہ بدر کردیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 3نومبر 2012ء) مظفر گڑھ میں فون پر بات کرنے کے الزام میں پنجائیت نے مبینہ طور پر لڑکی اور لڑکے کو جوتے مارنے کی سزا سنا دی ، سزا پر فوری عمل درآمد کے بعد لڑکی غائب اور لڑکے کو علاقہ بدر کردیا گیا ۔ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق مظفر گڑھ کے نواحی علاقے میں فون پر بات کرنے کے الزام میں پنجائیت کے مبینہ حکم پر لڑکی اور لڑکے کو جوتے مارے گئے ،واقعے کے بعد لڑکی غائب جبکہ لڑکے کو علاقہ بدر کردیا گیا۔پولیس کے مطابق لڑکی اور لڑکے کو ڈانٹاگیا ،جوتے نہیں مارے گئے ۔پولیس کو کاروائی کے لیے کوئی درخواست نہیں ملی ۔