مظفر گڑھ ‘ مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ‘ گولی لگنے سے دولہا جاں بحق‘ 2 افراد زخمی‘ خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ میں تبدیل

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 8نومبر 2012ء) مظفر گڑھ میں مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے دولہا جاں بحق‘ 2 افراد زخمی‘ خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہو گیا‘دولہا کی ماں اور بہنوں پر غشی کے دورے۔تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے قصبہ میران شاہ میں گزشتہ روز شادی کی تقریب کے دوران دولہا کے دوست احباب مہندی کی رسم کے موقع پر فائرنگکر رہے تھے کہ اس دوران اچانک گولیاں سیدھی چلنے سے دولہا سمیت 3 افراد کو گولیاں لگیں ۔

ہسپتال جاتے ہوئے دولہا جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر 2 ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ واقعہ کی اطلاع پر گھر میں کہرام مچ گیا اور خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہو گیا ‘ دولہا کی ماں اور بہنوں پر غشی کے دورے۔واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔