مظفر گڑھ: زیادتی کے مجرم کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی، 28اکتوبر 2022) زیادتی کے مجرم کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ نے لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو موت کی سزا سنائی، عدالت نے مجرم کو 1 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔تفصیلات کے مطابقمظفر گڑھ میں عدالت نے لڑکی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ نے لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو موت کی سزا سنائی۔

عدالت نے مجرم کو 1 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عدالت سے سزا پانے مجرم نے 2019 میں ایک لڑکی سے زیادتی کی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل لیہ میں 14 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال مجرم نے 14 سال کی لڑکی سے زیادتی کی تھی جس پر اسے گرفتار کیا گیا تھا۔لیہ کے ایڈیشنل سیشن جج نے زیادتی کے مجرم کو موت کی سزا سنادی ہے۔