ماہانہ وظیفہ کی ادائیگی تسلسل سے کی جائے، نرسنگ اسٹوڈنٹس کا مطالبہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 اکتوبر2022ء) نرسنگ اسٹوڈنٹس کا مطالبات کی منظوری کےلئے احتجاجی مظاہرہ۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کے نرسنگ کالج کی طالبات نے اپنے مطالبات کی منظوری کےلئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہسپتال سے باہر نکل کر مظفرگڑھ کراچی روڈ بلاک کر دیا جس کی وجہ سے دونوں طرف ٹریفک کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

نورین،رشیدہ،سلمی اور دیگر طالبات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ہسپتال انتظامیہ اور حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے کہ ماہانہ وظیفہ کی ادائیگی تسلسل سے کی جائے۔