مظفر گڑھ۔7 مارچ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ضلع میں نمک کی پسائی کے کارخانوں کی رجسٹریشن کی جائے اور ان کو باقاعدہ لائسنس جاری کئے جائیں او ا س بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام کارخانے نمک میں آئیوڈین کی مناسب مقدار کو شامل کریں، یہ بات انہوںنے ڈسٹرکٹ آیوڈین ڈیفی شنسی کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے فیلڈ سٹاف کو چاہیے کہ مارکیٹ اور گھریلو سطح پر آئیوڈین ملے نمک کے استعمال کی افادیت بارے عوام کو آگاہی دیں اور اس کے استعمال کو یقینی بنائیں، انہوںنے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بغیر آئیوڈین ملے نمک کی فروخت پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامت کریں ۔اجلاس میں پروگرام منیجر احتشام الحق طارق، ہیلتھ فیلڈ سٹاف، سنیٹری انسپکٹرز سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔