مظفر گڑھ،خاتون کو سڑک پر برہنہ کرنیوالے 2 ملزم گرفتار

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 اگست2021ء) مظفر گڑھ میں حاملہ خاتون کو بیچ سڑک پر شوہر کے سامنے برہنہ کرنے کے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔مظفر گڑھ پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزمان بلال اور عبدالعزیز کو گرفتار کر لیا گیا ،مقدمے میں نامزد دونوں ملزمان یکم ستمبر تک ضمانت پر تھے۔

مظفر گڑھ پولیس نے بتایا کہ ملزمان بلال اور عبدالعزیز کے علاوہ 2 نامعلوم افراد کے خلاف 1 اور مقدمہ تھانہ محمود کوٹ میں درج ہے۔مظفر گڑھ پولیس نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد پانچواں ملزم عبدالرازق تاحال ضمانت پر ہے۔واضح رہے کہ مظفر گڑھ میں 8 اگست کو حاملہ خاتون کو برہنہ کیا گیا تھا اور اس کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔