مظفرگڑھ ۔ مظفرگڑھ میںمحکمہ اوقاف کے زیر اہتمام ضلعی سطح پر نعت خوانی کا مقابلہ 24اکتوبر کو ہو گا

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان براڈ کاسٹنگ کار پوریشن اور پاکستان ٹیلی ویڑن کارپوریشن کے اشتراک سے محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام ضلعی سطح پر نعت خوانی کا مقابلہ منعقد کرایا جارہا ہے،جس میں چار کیٹگریز مرتب کی گئی ہیں، کیٹگری اول میں 15سال سے کم عمر لڑکے، کیٹگری دوئم میں 15سال سے کم عمر لڑکیاں، کیٹگری سوئم میں 15سی25سال کے درمیان عمر کے مرد اور کیٹگری چہارم میں 15سی25سال کے درمیان عمر کی خواتیں حصہ لے سکیں گی، مظفرگڑھ میں مقابلہ 24اکتوبر بروز جمعرات 10بجے صبح جامع مسجد ملحق مزار حضرت مخدوم جہانیاں رحم اللہ علیہ مظفرگڑھ جبکہ ضلع لیہ میں جامع مسجد شاہ صہیب رحم اللہ علیہ ملحق دربار شاہ صہیب رحم اللہ علیہ منعقد ہوگا، ضلعی سطح پر اول آنے والے نعت خوان صوبائی سطح کے مقابلے میں حصہ لے سکیں گے ۔