مظفرگڑھ،قصبہ گجرات میں آئل سٹوریج کا افتتاح کردیا گیا

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 اکتوبر2019ء) قصبہ گجرات میں ملک کے سب سے بڑے آئل سٹوریج کا افتتاح کردیا گیا۔ نیشنل بینک کے وائس پریزیڈنٹ سید جمال باقر نے افتتاح کیا ۔ مظفرگڑھ کے نواحی قصبہ گجرات میں واقع پارکو آئل ریفائنری کے قریب پاکستان کی تیزی سے ابھرتی ہوئی آئل مارکیٹنگ کمپنی نے پاکستان کا سب سے بڑا آئل سٹوریج تعمیر کیا ہے جس کے افتتاح کیلئے ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں بینکرز،صنعتکاروں اور پیٹرولیم انڈسٹری سے وابستہ افراد نے بھاری تعداد میں شرکت کی سٹوریج کا افتتاح کراچی سے آئے ہوئے نیشنل بینک آف پاکستان کے وائس پریزیڈینٹ سید جمال باقر نے کیا ہے انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اتنا بڑا انفراسٹرکچر بنانے پر آئل اینڈ گیس کمپنی کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ملک کی معاشی ترقی کیلئے بہت ا ہم قدم قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں اتنی بڑی بزنس ایکٹیویٹی سے لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آئل سٹوریج علاقے کیلئے ہے۔ ضلع مظفرگڑھ کیلئے ہے اور پورے ملک کیلئے ہے یہ علاقے کی اور ملک کی ترقی میں ا ہم کردار ادا کرے گا اور اس سے غربت میں کمی اور معیشت میں ترقی ہو گی آئل اینڈ گیس کمپنی کے ملک میں چھوٹے بڑے 500 سے زائد اسٹوریج اسٹیشن ہیں جن میں سے زیادہ تر پنجاب میں ھیں تقریب کے شرکا کیلئے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔