مظفرگڑھ ۔ مظفرگڑھ میں کٹا بچاؤ پروگرام کے تحت ایک سے30دن کی عمر کے 2300کٹے رجسٹرڈ کیے جائیں گے

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 اکتوبر2019ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر آصف جاہ ناز نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے زرعی خوشحالی منصوبہ کے تحت محکمہ لائیوسٹاک ضلع مظفرگڑھ میں کٹا بچاؤ پروگرام کے تحت ایک سے30دن کی عمر کے 2300کٹے رجسٹرڈ کیے جائیں گے اور کٹا فربہ پروگرام کے تحت ایک سے ڈیڑھ سال کی عمر کے 1725کٹے رجسٹرڈ کئے جائیں گے۔اس پروگرام کے لیے درخواست فارم دفتر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک مظفرگڑھ اور چاروں تحصیلوں کے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک دفتر کے علاوہ تمام سول ویٹرنری ہسپتال، سول ویٹرنری ڈسپنسر یز سے بلامعاوضہ وصول کئے جا سکتے ہیں۔