مظفرگڑھ پولیس کی کارروائیاں، منشیات بر آمد، ملزمان گرفتار

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 ستمبر2022ء) ضلع مظفرگڑھ کے مختلف تھانوں کی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر کے متعددملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔

تھانہ صدر مظفرگڑھ نے 30 لٹر دیسی شراب،تھانہ خانگڑھ نے 20 لٹر دیسی شراب،تھانہ جتوئی نے 290 گرام چرس اور 20 لٹر دیسی شراب،تھانہ بیٹ میرہزار نے 10لٹردیسی شراب،تھانہ محمود کوٹ نے 110گرام افیون،تھانہ سنانواں نے 120لٹر شراب اور 160 لٹرلہن اور تھانہ صدر کوٹ ادو نے 30 لٹر دیسی شراب برآمد کر کے تمام تھانہ جات نے مقدمات درج کرلئے اور تمام ملزمان کوگرفتار کرکے حوالات تھانہ بندکردیا ۔

 

اس موقع پرڈی پی او کا کہنا تھاکہ پولیس منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھے گی۔