مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 جنوری2023ء) ڈی پی او احمد نواز شاہ کی سربراہی میں مظفرگڑھ پولیس نے ماہ دسمبر میں 319 مجرمان اشتہاریوں سمیت شراب و منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں7811 لیٹر شراب اور 40کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مظفرگڑھ پولیس نے ماہانہ کارکردگی جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مظفرگڑھ پولیس نے ماہ نومبر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ٹوٹل 69 مقدمات درج کر لیےاور مقدمات میں 40 کلو گرام سے زائد چرس اور 200۔
1 کلوگرام بھنگ برآمد کی ۔شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتےہوئے 198مقدمات درج کرکے 19 چالو بھٹیاں سمیت 7811 لیٹر دیسی شراب اور 1230 لیٹر لہن برآمدکرکے ملزمان کو حوالات تھانہ بند کر دیا۔
مظفرگڑھ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹوٹل 65 مقدمات درج کر کے ملزمان سے 49 عدد پسٹل، 06بندوق، 03 عدد رپیٹر، 4 عدد کاربین، 01 عدد ماووزر اور 02 عدد ریوالور برآمد کر کے ملزمان کو حوالات تھانہ بند کر دیا، مظفرگڑھ پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 319 مجرمان اشتہاری پکڑ کر حوالات تھانہ بند کیا گیا۔
جبکہ جواء کے 17 مقدمات درج کرکے داو پر لگے 57150 روپے برآمد کر لیئے۔ ماہ دسمبر میں دیگر جرائم میں ملوث 85 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ پولیس عوام الناس کی حفاظت و خدمت اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر وقت کوشاں ہے۔