مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی قصبے خان گڑھ میں مین جی ٹی روڈ پر نا معلوم موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کر کے بستی کلاں کے رہائشی نوجوان کو قتل کر دیا، مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ خان گڑھ کی حدود میں جی ٹی روڈ پر نا معلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے بستی کلاں کا رہائشی نوجوان ثاقب بلوچ موقع پر جاں بحق ہو گیا، عینی شاہدین کے مطابق ملزم موٹر سائیکل پر سوار تھا اور مقتول کے سینے پر گولیاں مار کر فرارہو گیا ۔

پولیس تھانہ خانگڑھ نے ضابطے کی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔\378