مظفرگڑھ میں خاتون قتل، لاش جلادی گئی

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جولائی2022ء) مظفرگڑھ کے علاقے چک روہاڑی میں خاتون کو قتل کرنے کے بعد جسم کے ٹکڑے کر کے لاش کو جلا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاش جلانے کے بعد باقیات گھر کے سامنے زمین میں دفن کی گئیں۔ خاتون کو مبینہ طور پر اس کی بہو نے ساتھی کے ساتھ مل کر قتل کیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔