میپکوصارفین مون سون سیزن میں بجلی کے ممکنہ حادثات سے بچاؤکے لیے حفاظتی ہدایات پرسختی سے عمل کریں،سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفر گڑھ

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 جولائی2022ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفر گڑھ انجینئرفرحان شبیرملک نے کہا ہے کہ میپکوصارفین مون سون سیزن میں بجلی کے ممکنہ حادثات سے بچاؤکے لیے حفاظتی ہدایات پرسختی سے عمل کریں۔بارش کےموسم میں بجلی کی تاروں /کھمبوں اورٹرانسفارمرزکے نیچے کھڑے ہونے،چھونے،گاڑی کھڑی کرنے،سامان رکھنے اوران پرکپڑے پھیلانے سے گریزکریں۔

اپنے جانوروں کوبجلی کے کھمبوں اورتاروں کے ساتھ نہ باندھیں۔ہاتھ،کپڑے اورجوتے گیلے ہونے کی صورت میں بجلی کے سوئچ،تاراورآلات وغیرہ کونہ چھوئیں۔کپڑے سکھانے کے لئے دھاتی تار کی بجائے رسی کااستعمال کریں اور اسے بجلی کے کھمبے یاپانی کے پائپ کے ساتھ نہ باندھیں۔بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں اورٹرانسفارمرزکے نیچے غیرقانونی تعمیرات،سٹالزاورریڑھیاں نہ لگائیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بجلی تنصیبات سے دوررہیں اور فوری طور پر اس کی اطلاع متعلقہ سب ڈویژن،ڈویژن یاسرکل کے کسٹمرسروس سنٹر/کمپلینٹ سنٹرپردیں۔سپرنٹنڈنگ انجینئرنے میپکو سرکل مظفر گڑھ کے تمام افسران اورملازمین کوبھی ہدایات دیں ہیں کہ وہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے،بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے اورشکایات کے ازالہ کیلئے سیفٹی ہدایات اورقوانین پر سختی سے عمل کریں۔