ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اکرم کو ضلعی سطح کا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مقرر کر دیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 جولائی2022ء) ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ علی عنان قمر نے فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اکرم کو ضلعی سطح کا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مقرر کر دیا ۔

ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے ضلع بھر میں 52 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق ضلعی سطح کے 15، تحصیل مظفرگڑھ میں 10، تحصیل کوٹ ادو میں 9، تحصیل چوک سرور شہید میں 5، تحصیل علی پور میں 6 جبکہ تحصیل جتوئی میں 8 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقرر کئے گئے ہیں۔