مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 جنوری2023ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے تحصیل کمپلیکس مظفرگڑھ میں عوامی خدمت کھلی کچہری لگائی جہاں انہوں نے محکمہ ریونیو سے متعلقہ عوامی مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر مرتضیٰ اور اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ مبین احسن بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ سائلین کے مسائل فوری حل کئے جائیں۔ کھلی کچہری میں فرد ملکیت کے اجراء، ڈومیسائل، رجسٹری، درستگی ریکارڈ، انتقالات کی منظوری سمیت دیگر ریونیو سے متعلقہ مسائل و شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد آنے والے سائلین کی مسائل کو ایک چھت نے نیچے اور ایک دن میں حل کرنا ہے تاکہ سائل کو دفاتر کے چکر نہ لگانا پڑیں۔