مظفرگڑھ ، وسندیوالی میں روئی کی گانٹھوں سے بھرا ٹرالر الٹ گیا ،حادثے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 اگست2022ء) مظفرگڑھ علی پور روڈ پر وسندیوالی میں روئی کی گانٹھوں سے بھرا ٹرالر الٹ گیا ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے اسٹیشن سے فائر وہیکل اور ایمبولینس کو روانہ کرا دیا۔

کچھ دیر بعد موقع پر موجود محکمہ ٹریفک پولیس کی کال موصول ہوئی جس میں کہا کہ حادثے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہے اور ٹرک الٹنے کی وجہ روڈ بلاک تھا جسے ہم نے ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔ اس اطلاع پر کنٹرول نے ایمبولینس اور فائر وہیکل راستے سے واپس بلوا لی۔