ضلعی ہیڈ کوارٹر مظفرگڑھ میں یوم استحصال کشمیر منایا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 اگست2022ء) ضلعی ہیڈ کوارٹر مظفرگڑھ میں یوم استحصال کشمیر منایا گیا اور مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر 9بجے سائرن بجایاگیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کی قیادت میں ڈی سی آفس سے ضلع کونسل تک ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہ رخ، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑہ جمیل حیدر شاہ، سی ای او تعلیم مسعود ندیم، ریسکیو 1122سے اسامہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اکرم تکلیر، مولانا عبدالمعبود آزاد، انجمن تاجران سے امیر حسن، شیخ عامر سلیم، رانا محمد افضل، ابو ہریرہ، سماجی کارکن خاتون ام کلثوم سیال سمیت ضلعی محکمہ کے افسران و اہلکار، وکلاء، سول سوسائٹی کے نمائندگان، صحافی، اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔