مظفرگڑھ ، تیزرفتارمسافر بس نہر میں گرنے سے 9 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 اکتوبر2022ء) تیزرفتار مسافر بس نہر میں گرنے سے 9 افراد زخمی ہوگئے‘ مظفرگڑھ سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والے مسافر بس تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہو کر پٹھان ہوٹل کے قریب ٹی پی لنک کینال میں گر گئی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے پانچ ایمبولینسز کو جائے حادثہ کی طرف بھیج دیا‘خوش قسمتی سے کینال میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ 30 سے زائد مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ 9مسافر معمولی زخمی ہوئےجنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی