مظفرگڑھ ، ہائی ایس وین کی کیری ڈبہ کو ٹکر ، 5 خواتین اسا تذہ زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 اکتوبر2022ء) مظفرگڑھ میں تیزرفتار ہائی ایس وین کی ٹیچرز کو لے جانے والے کیری ڈبہ کو ٹکر سے 5 خواتین اسا تذہ زخمی ہو گئیں ۔

ریسکیو زرائع کے مطابق پیر کو گورنمنٹ گرلزہائی سکول خان گڑھ کے سٹاف کو اسکول لے جانے والے کیری ڈبہ کو تیزرفتار ہائی ایس وین نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 5 خواتین اسا تذہ کنول نعیم، فرخندہ اقبال،نورین خالد، فرخندہ بتول اورنادیہ افضال زخمی ہو گئیں،ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے۔