مظفرگڑھ ،ڈپٹی کمشنر کا اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، سہولیات، انتظامات کا جائزہ لیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 فروری2023ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد کے ہمراہ علی الصبح سبزی منڈی،سپیشل بچوں کے اسکول اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی عملے کی حاضری چیک کی اور سبزی منڈی میں مخلتف اجناس کے سٹالز کا جائزہ لیا،انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملے کو سبزیوں کی پرائس لِسٹ 9بجے تک دکانداروں کو تقسیم کر دینے کی ہدائت کرتے ہوئے کہا کہ سبزی منڈی سے ہی قیمتوں کو اعتدال میں رکھا جائے،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے شہر میں محلہ پیپل والا، پیر پراٹھے شاہ قبرستان اور ریلوے لائن سے ملحقہ علاقوں کو دورہ کیا اور سیوریج،صفائی ستھرائی کے انتظامات چیک کئے،انہوں نے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ سیوریج کے مسائل جلد ہی بہتری کی طرف جائیں گے، سڑکوں پر کھڑا پانی دیکھ کر انہوں نے بلدیہ کے اہلکاروں کے ساتھ سخت برہمی کا اظہار کیا،انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو خود بھی صاف رکھیں،انہوں نے بلدیہ کے اہلکاروں کو عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہنے کی ہدائت کی،ڈپٹی کمشنر نے بعد ازاں گنیش واہ کینال پر واقع سپیشل ایجوکیشن سکول کا وزٹ کیا،انہوں نے سماعت اور بصارت سے محروم بچوں سے ملاقات کی اور کہا کہ سپیشل بچوں پر خصوصی توجہ دینا ہمارا فرض ہے،انہوں نے اسکول انتظامیہ کو سپشل بچوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل بچوں کی سیر وتفریح کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے ، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت مردم شماری کے سلسلے میں اجلاس ہواجس میں پولیس، پاک آرمی اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی،انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظفرگڑھ میں 7ویں ڈیجیٹل مردم شماری یکم مارچ سے شروع کردی جائے گی،مردم شماری کے سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،ضلعی اور تحصیل سطح پر کنٹرول روم قائم کردیئیے گئے ہیں،انہوں نے بتایا کہ مردم شماری کےلئے ضلعی سطح پر اے ڈی سی ریونیو اور تحصیل سطح پر اے سی فوکل پرسن ہونگے۔