مظفرگڑھ ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے بلیک میں کھاد فروخت کرنے والے ڈیلر کو پولیس کے حوالے کر دیا

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 فروری2023ء) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت توسیع کوٹ ادو غلام شبیرگشکوری نے کوٹ ادو کے علاقے شیخ عمر میں اشیائے ضرورت کی قیمتوں کی روٹین کی پڑتال کے دوران ملک ایگروٹریڈرز کے مالک ظفرعباس ملک ولدغلام رسول کو اینگرو یوریا کھاد مہنگے داموں بلیک میں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، وہ محمد حیات کو سرکاری مقرر کردہ نرخ 2440 روپے فی 50 کلوگرام بیگ کی بجائے 3000 روپے فی 50 کلوگرام  بیگ فروخت کر رہا تھا،اور دوکان پر نرخنامہ بھی آویزاں نہیں تھا،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے ملک ایگرو ٹریڈرز کے مالک ظفر عباس کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ 1977 کی دفعات 3/7 کے تحت استغاثہ برائے قائمی مقدمہ تھانہ صدرکوٹ ادو میں جمع کرا کے اسے پولیس کے حوالے کر دیا ہے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کسان کھادمافیا اوربلیک میں کھادفروخت کرنے والوں کی نشاندہی کریں ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، انہوں نے کہا کہ کسانوں کا استحصال کرنے والے کھاد مافیا اور بلیک میں مہنگی کھاد فروخت کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہ دی جاٸے گی اور سرکاری مقررہ نرخوں پر کھاد کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔