مظفرگڑھ ،ٹی پی لنک کینال سے لاوارث لاش برآمد ، پولیس نے کارروائی شروع کر دی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 جولائی2022ء) ٹی پی لنک کینال سے لاوارث لاش برآمد ہوئی ہے ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفر گڑھ کے مطابق تحصیل کوٹ ادو میں نور شاہ تلائی روڈ پر ٹی پی لنک کینال میں پل کلاسرہ کے مقام پر ایک شخص کی لا وارث لاش پھنسی ہوئی ملی ہے۔

جسکو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال لیا ہے،اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم نے کوٹ ادو اسٹیشن سے ایمبولینس فوری طور پر روانہ کر دی اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کر دیا ہے،ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈیڈ باڈی کو نہر سے نکال کر ڈیڈ شیٹ کے ساتھ کور کرنے کے بعد پولیس کی نگرانی میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا ہے۔