مظفرگڑھ،ڈی پی اوکامحرم الحرام کے حوالے سےانجمن تاجران سےدفتر پولیس میں اجلاس

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 جولائی2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی محرم الحرام کے حوالے سےانجمن تاجران سےدفتر پولیس میں اجلاس۔

ڈی پی او مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت نے دفتر پولیس مظفرگڑہ میں انجمن تاجران سے محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیاجس میں ڈی پی اومظفرگڑھ طارق ولایت کا کہنا تھا کہ ہر مکتبہ فکر کے افراد کو محرم الحرام میں صبرو تحمل اور روا داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ،مذہب اسلام میں اللہ تعالی نے اور اس کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی صبر کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

اس موقع پر اگر ہمارے سامنے کوئی چھوٹی چھوٹی مشکلات آ جاتی ہیں تو ہمیں محرم الحرام کے احترام میں ان مشکلات کو صبرو تحمل سے برداشت کرنا چاہیے۔ میٹنگ کے دوران صدر انجمن تاجران کی جانب سے مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی جس کے حل کیلئے ڈی پی او مظفرگڑ ھ نے انجمن تاجران سے سی سی ٹی وی کیمرہ جات اور چوکیدارہ کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی جس سے کافی حد تک جرائم کنٹرول ہو سکتے ہیں ۔