مظفرگڑھ، تونسہ بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 جولائی2022ء) دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب، کوہ سلیمان کے پہاڑوں پر ہونے والی حالیہ مسلسل شدید مون سون بارشوں کے باعث تحصیل کوٹ ادو میں تونسہ بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، محکمہ آبپاشی کے ذرائع کے مطابق تونسہ بیراج پر اس وقت نچلے درجے کا سیلاب ہے،تونسہ بیراج پر پانی کی آمد 322517 کیوسک فٹ اور اخراج 315217 کیوسک فٹ ہے۔