مظفرگڑھ، ڈپٹی کمشنر کا کمپیوٹرائزڈ اراضی سنٹر کا اچانک معائنہ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 فروری2020ء)ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کمپیوٹرائزڈ اراضی سنٹر مظفرگڑھ کا اچانک معائنہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد شعیب ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے رجسٹری کے انتقالات کو اسی دن درج نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام انتقالات کو اسی دن درج کیا جائے دور دراز سے آنے والے سائلین کو پریشان نہ کیا جائے، تمام تر دفتری امور ایک دن میں مکمل کئے جائیں، رجسٹری کے انتقالات کو اسی دن درج کرنے کیلئے مناسب لائحہ عمل بنایا جائے، اس موقع پر انہوں نے اراضی سنٹر میں آنے والے سائلین سے ان کے مسائل بھی دریافت کئے اور ان کے فوری حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔