پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 فروری2020ء) ضلع مظفرگڑھ میں پولیو مہم کا آغاز ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین اور ڈی پی او سید ندیم عباس نے محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کرکے پولیو مہم کا جائزہ لیا اور بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کو مکمل تحفظ فراھم کیا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران ضلع میں 8 لاکھ 92 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے پولیو قطرے پلانے کیلئے 1784 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ھیں، بسوں ویگنوں کے اڈوں اور ریلوے اسٹیشن پر بھی محکمہ صحت کی ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے موجود رھیں گی۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے شہریوں،انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے ارکان سے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تعاون کی اپیل کی ھے۔