مظفرگڑھ، پولیس سرچ آپریشن میں چار افراد گرفتار

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 فروری2020ء) تھانہ صدر علی کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن، ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر چار مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔دانش نامی شخص کو 32 بور ریوالور برآمد ہونے پر گرفتار کیا گیا اور شفیق سے 12 بور بندوق برآمد پر کارروائی کی گئی جبکہ سلیم اور صدیق کو پستول 30 بور اور ماوزر برآمد ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ تمام ملزمان کے خلاف تھانہ صدر علی پور میں ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج کر لیے گئے۔