مظفرگڑھ، غازی گھاٹ کے قریب خانہ بدوشوں کی جھونپڑیوں میں آتشزدگی، جانی نقصان نہیں ہوا

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 فروری2020ء) مظفرگڑھ ڈیرہ غازی خان روڈ پر غازی گھاٹ کے قریب خانہ بدوش لوگوں کی جھونپڑیوں میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو زرائع کے مطابق آگ جھونپڑی میں کھانا بتاتے ہوئے لاپرواہی سے لگی۔آگ نے پوری جھونپڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ساتھ بنی دوسری جھونپڑی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے ایک جھونپڑی میں موجود رکشہ اور بکری مکمل طور پر جل گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے جائے حادثہ پر پہنچ کر فوری آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا اور 6 جھونپڑیوں اور درجنوں پالتو جانوروں کو جلنے سے بچا لیا۔