مظفرگڑھ، تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے ضلع بھر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع بھر میں تعمیرو مرمت کے 96منصوبوں پر کام جاری ہے، جن کیلئے 15ارب 61کروڑ55لاکھ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی تھی، ان منصوبو ں میں 33منصوبے محکمہ ہائی وے کے، 12منصو بے محکمہ بلڈنگ کے،14منصوبے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے، 4منصوبے لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے جبکہ 6منصوبے محکمہ انہار کے شامل ہیں۔یہ بات انہوں نے ضلعی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر صوبائی مشیر زراعت عبدالحئی خان دستی، ممبران صوبائی اسمبلی علمدار عباس، عون حمید ڈوگر، نیاز احمد گشکوری، اور ڈی پی او سید ندیم عباس بھی ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی مشیر زراعت عبدالحئی خان دستی نے بتایا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبائی حلقوں میں ممبران صوبائی اسمبلی کی مشاورت سی120منصوبے شروع کئے گئے تھے جن کیلئے 1ارب روپے رکھے گئے تھے، ان منصوبوں میں 79منصوبے محکمہ لوکل گورنمنٹ اور لوکل گورنمنٹ، 36پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، جبکہ 6منصوبے سٹرکوں کے شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ ان منصوبوں پر اب تک 28کروڑ 73لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جاچکی ہے، انہوں نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں پر معیار ی مٹیریل استعمال کیا جائے اور کام کے معیار کو بھی مد نظر رکھا جائے اور تمام جاری منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع میں نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے ضلع کی عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی، ممبران صوبائی اسمبلی نے کہا کہ انہوں نے جو وعدہ اپنی عوام سے کیا تھا اب اس کی تکمیل کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار حلقہ کے تمام علاقوں میں ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گے جس میں سیوریج، گلیاں، سڑک، صحت اور تعلیم کے منصوبے شامل ہیں۔