مظفرگڑھ، ٹریکٹر ٹرالی پر سوار شخص کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق، دو شدید زخمی

مظفرگڑھ 2 دسمبر(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 دسمبر2019ء) مظفرگڑھ شاہجمال روڈ پر واقع آر بی پل کے قریب بھوسے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی پر سوار تین افراد واپڈا کی مین لائن کے ساتھ ٹکرا گئے۔

کرنٹ لگنے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دو مزدوروں نے ٹرالی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی اور شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس نے اطلاع ملنے پر حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش اور زخمیوں کو شاہجمال ہسپتال منتقل کردیا۔