مظفرگڑھ، معمولی سے بات پر جھگڑا، ایک شخص قتل

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">
مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 جون2019ء) مظفرگڑھ کے قریبی قصبے شاہ جمال میں قتل کی لرزہ خیز واردات، زرا سی بات پر توتکرار کا انجام قتل پر منتج ہوا۔

تفصیل کے مطابق شاہجمال میں 2 قریبی رشتے داروں میں کسی بات پر تو تکرار شروع ہوئی جو بڑھ کر جھگڑے میں تبدیل ہو گئی اور مشتاق نامی شخص نے اپنے قریبی رشتے دار اشفاق کو گولی مار دی جو گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر شاہجمال منتقل کر دیا ہے، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔