مظفرگڑھ تمام سرکای ملازمین ی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے، ضلعی صدر ایپکا

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی-25 جون2019ء) ضلعی صدر ایپکا مظفر گڑھ وزیر دستی نے ڈی سی آفس میں سرکاری ملازمین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام سرکای ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے، ہاؤس رینٹ، جو کہ 2008سے فریز ہے، کو موجودہ بنیادی تنخواہ کا 50فیصد کیا جائے، حکومت نے آئے دن مہنگائی کر کے چھوٹے طبقے کو پریشان کیا ہوا ہے اسے سب کا احساس کرنا چاہے یا تو وہ مہنگائی کے جن کو قابو کرے یا پھر وہ مہنگائی کے حساب سے کم از کم 30فیصد اضافہ کرے ، حکومت بلاتفریق ملک بھر کے ملازمین کیلئے یوٹیلیٹی الاؤنس دینے کے علاوہ ریٹائرمنٹ پر دیگر صوبوں کی طرح گروپ انشورنس اور بہبود فنڈ، جو کہ ملازمین کا اپنا پیسہ ہے، کی بھی مکمل ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کرے، ہم اپنے فرائض کی ادائیگی کے ساتھ اپنے حقوق کیلیئے جدوجہد جاری رکھیں گے، ایپکا کی قیادت نے حکومت کو اپنا چاٹرڈ آف ڈیمانڈ دے دیا ہے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیئے گئے تو دفاتر کی تالا بندی اور بھر پور احتجاج جاری رکھیں گے اور 27جون کو پارلیمنٹ کے سامنے اسلام آباد میں دھرنا ہوگا اس موقع دیگر مقررین ضلعی عہدیداران ایپکا مجاہد گورمانی،میاں اقبال،حقنواز تنویر، فضل شاکر، راشد رحیم راجو،حمیداختر مسیح ریاض لغاری ،عمر علی،حیدر شاہ،جام شبیر اورعباس بلوچ،ظفر سومرو، امجد حفیظ بھٹہ ممتاز کھرل اور قاضی خرم شہزاد نے بھی جلسہ سے خطاب کیا۔