مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 جون2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں سوشل ویلفیئر سوسائٹی آفس میں ہینڈی کیپ انٹرنیشنل ادارے کے تعاون سے معذور افراد میں صحت اور صفائی کیلئے ہائی جینک کٹس دی گئیں اور کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے ہیروز کو سپیشل بچوں نے پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں سوشل سوسائٹی ویلفیئر آفس کوٹ ادو میں معزور افراد کیلئے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ہینڈی کیپ انٹرنیشنل ادارے کے تعاون سے 48 معزور افراد میں صحت اور صفائی کے لئے کٹس فراہم کی گئیں تاکہ یہ معزور افراد اپنی قوتِ مدافعت کو بڑھا سکیں اور کورونا وائرس کا شکار نہ بن سکیں۔
ان کٹس میں ہینڈ سینی ٹائرز ،ماسک ہیں اور معزور افراد کیلئے دیگر ضرورت کی اشیاء بھی شامل ہیں۔ اس تقریب میں خاص طور پر کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن ہیروز جیسے ڈاکٹرز،نرسز پیرا میڈیکل سٹاف، پولیس اہلکاران سوشل ورکرز اور میڈیا پرسنز کو سپیشل بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔