مظفرگڑھ، تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم، دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 جون2020ء) مظفرگڑھ میانوالی روڈ پرسلطان کالونی کے قریب تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم، دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد جاںبحق ہوگئے، موٹر سائیکل پر سوار دو کم عمر بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے.

کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی جس کی وجہ سے کار میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے حادثے میں شدید زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انتہائی تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا۔ جاںبحق ہونے والے والوں کی لاشیں ان کے گھروں میں منتقل کردی گئیں۔