مظفرگڑھ، خانگڑھ سبزی منڈی چوک میں عبد المجید کریانہ سٹور پر ڈکیتی کی واردات

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 نومبر2019ء) مظفرگڑھ کے نواحی قصبے خانگڑھ کے سبزی منڈی چوک نزد تھانہ خانگڑھ عبد المجید کریانہ سٹور پر ڈکیتی کی واردات،ڈاکو د و لاکھ روپے لوٹ کر فرار گزشتہ شام نماز مغرب کے بعد 3 نقاب پوش ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور عبد المجید کریانہ سٹور اور 2 لاکھ روپے نقد لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ نزدیکی دوکانیں کھلی ہوئی تھیں اور چوک میں بھی عوام کا جم غفیر تھا اطلاع ملنے پر خانگڑھ پولیس موقع پر پہنچ گئی، موقع سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ۔