مظفرگڑھ، تھانہ سرور شہید کے علاقے نو سر باز گینگ گرفتار، بزرگ سے چھینی گئی نقد رقم 3500 برآمد کرالی گئی

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 03 اکتوبر2020ء) تھانہ سرور شہید کے علاقے نو سر باز گینگ گرفتار، بزرگ سے چھینی گئی نقد رقم 3500 برآمد کرالی گئی، ملزمان کو تعلق فیصل آباد اور لاہور سے ہے۔

تفصیل کے مطابق پولیس کو 15 پر اطلاع ملی کہ کار سوار 4 لوگوں نے سرور شہید کے علاقے کے بزرگ نظام الدین کو لفٹ دی پھر اس سے 3500 روپے چھین کر ویرانے میں چوڑ دیا، پولیس نے اس وقوعہ کی اطلاع پر فوری ریسپانڈ کیا اور ملزمان کا تعاقب کیا آخر کار شہریوں کی مدد سے گاڑی کو روکنے میں کامیاب ہو گئے، پولیس تھانہ سرور شہید نے ملزمان نواز، عمران، فاروق اور ملزمہ راحیلہ کو گاڑی ویگن آر سمیت گرفتار کر کے تھانہ منتقل کردیا اور چھینی گئی 3500 روپے نقد رقم بھی برآمد کرالی گئی، ملزمان پر تھانہ سرور شہید میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔