مظفرگڑھ، کھلی کچہری کا انعقاد

مظفرگڑھ ۔(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 فروری2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں ڈی پی او مظفرگڑھ کی تھانہ دائرہ دین پناہ میں کھلی کچہری، کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ڈی پی او نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا اور لوگوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر عوام نے ڈی پی او کو اپنی شکایات اور مسائل بتائے جس پر ڈی پی او نے موقع پر احکامات صادر کئے۔