مظفرگڑھ،ڈرائیور کو نیند آنے سے حادثہ،ایک شخص جاں بحق 2 زخمی

مظفرگڑھ۔8اکتوبر (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 اکتوبر2021ء) :ڈرائیور کو نیند آنے سے حادثہ،ایک شخص جاں بحق 2 زخمی۔ مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے نواحی علاقے احسان پور مجاہد آباد کے قریب تیز رفتار ڈالا کیکر کے درخت سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ڈرائیور کی شناخت مظہر کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی بتایا گیا ہے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس عملہ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو قریبی  ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔حادثہ تیزرفتاری اور ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا ہے۔