مظفرگڑھ۔(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 30 مارچ2022ء) :سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئرملک فرحان شبیرنے کہاہے کہ میپکوصارفین سے صارف دوست اوراچھارویہ اپنایاجائے شکایات سنٹرزکاعملہ تینوں شفٹوں میں چوبیس گھنٹے الرٹ اورمستعدرہے ۔انہوں نے کہا کہ درج ہونے والی شکایات کاازالہ ہونے تک صارفین سے رابطہ رکھاجائے۔انہوں نے میپکوسرکل مظفرگڑھ کے صارفین سے اپیل کی ہے کہ صارفین سرکل کسٹمرسروسزسنٹر مظفرگڑھ کے نمبرز۔
03028382533اور03028382534اور کسٹمرسروسزسنٹرمیپکوڈویژن مظفرگڑھ کے نمبرز۔0669200053اور03028386347 پراپنی شکایات اورمسائل کے حوالے سے رابطہ کریں تاکہ ان کی شکایات اورمسائل کا ترجیحی بنیادوں پرازالہ یقینی بنایاجاسکے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میپکو سرکل مظفرگڑھ کے کسٹمرسروسزسنٹر اور کسٹمرسروسزسنٹرمیپکوڈویژن مظفرگڑھ کی چیکنگ کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ چیف ایگزیکٹوآفیسرمیپکوانجینئرمہراللہ یارخان بھروانہ کی خصوصی ہدایت پر کسٹمرسروسزسنٹرز Iشکایات سنٹرزکوہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اورسٹاف کوپابندکیاگیاہے کہ وہ درج ہونے والی شکایات پرفوری کاروائی کرتے ہوئے ان کاازالہ ممکن بنائیں۔
سپرنٹنڈنگ انجینئرنے میپکو سرکل مظفر گڑھ کے کسٹمرسروسزسنٹرکے ملازمین کوبھی ہدایات دیں ہیں کہ وہ صارفین سے خوش اخلاقی اور تمیزسے پیش آئیں تاکہ میپکوکاامیج صارفین کی نظرمیں بہترہوسکے اور اورصارفین کی بجلی بحالی کی شکایات کا ازالہ ایمرجنسی بنیادوں پرممکن بنایاجائے۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمدنعیم آخترسامٹیہ،ایکسین میپکو ڈویژن مظفرگڑھ فرقان زکریا بھی ان کے ہمراہ تھے۔