مظفرگڑھ، گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی نے تاجروں کے گم ہونے والے مال کی قیمت 12 لاکھ روپے تاجروں کو ادا کر دی

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 30 مارچ2022ء) گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی نے تاجروں کے گم ہونے والے مال کی قیمت 12 لاکھ روپے تاجروں کو ادا کر دی ہے۔

انجمن تاجران تحصیل علی پور کے صدر شیخ محمد اکرم اور جنرل سیکرٹری راو محمد علی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ملتان گڈز کمپنی نے علی پور کے تاجروں کا 12 لاکھ روپے مالیت کا مال گم کر دیا تھا،ان کی کوششوں سے  گدز کمپنی نے گم شدہ مال کی قیمت 12 لاکھ روپے ادا کر دی ہے جو گم شدہ مال کے مالک تاجروں میں تقسیم کر دی گئی ہے-