مظفرگڑھ،محکمہ عشر زکوات پنچاب راشن کی مد میں مستحق افراد میں 6 کروڑ 32 لاکھ روپے تقسیم کرے گا،مہر عبد الحسین ترگڑ
مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 مئی2020ء) مظفرگڑھ میں محکمہ عشر زکواتپنچاب راشن کی مد میں غریب اور مستحق افراد میں 6 کروڑ 32 لاکھ روپے تقسیم کرے گا، چیئرمین ضلع زکوات و عشر کمیٹی مہر عبد الحسین ترگڑ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب اور دیہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ھوا ھے، وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق دیہاڑی دار طبقے کی مشکلات کم کرنے کیلئے رمضان المبارک میں محکمہ عشر و زکوات راشن کی خریداری کیلئے ان میں 6 کروڑ 32 لاکھ روپے تقسیم کرے گا۔انھوں نے بتایا کہ آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے ماہ رمضان میں راشن کی خریداری کے لئے سات ھزار سے زائد مستحق افراد میں نو ھزار روپے فی کس تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ھے اور اس عمل کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔