مظفرگڑھ،زمین کے تنازعہ پر دوگروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،قاتل گرفتار، مقدمہ درج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 مئی2022ء) زمین کے تنازعہ پر دوگروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،قاتل گرفتار، مقدمہ درج۔

پولیس ذرائع کے مطابق مظرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں تھانہ سٹی کوٹ ادو کی حدود میں جھنجھن والی کے مقام پر زمین کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں مسلح تصادم اور فائرنگ کے نتیجہ میں عبدالحمید سکھانی نامی شخص کو شعیب اسلم سکھانی نے گولی ماردی۔

 

عبدالحمید سکھانی گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا،گولی مارنے والے شعیب اسلم سکھانی کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔پولیس تھانہ سٹی کوٹ ادو نے مقدمہ درج کر کے لاش کو پوسٹمارٹم کےلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا ہے۔پولیس کرائم سین یونٹ اور فارنزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔