مظفرگڑھ، اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی، 88 کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 مئی2022ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے چک نمبر 153 ایم ایل میں محمد یعقوب نامی شخص نے 4 کروڑ روپے مالیت کی 88 کنال سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کر کے 5 لاکھ روپے مالیت کے درخت کاٹ کر فروخت کر دیئے تھے،اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو عامر محمود نے ریوینیو عملہ کو موقع پر بھیج کر 88 کنال رقبہ وا گزار کرا لیا اور عملہ کو مذکور ہ ناجائز قابض کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے اور فروخت کردہ درختوں کی رقم ریکور کرنے کی ہدایت کی ہے۔