مظفرگڑھ،حکومت پنجاب کی ہدائت پر مہنگائی کنٹرول کرنے کےلئے انتظامیہ متحرک

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 20 ستمبر2021ء) :حکومت پنجاب کی ہدائت پر مہنگائی کنٹرول کرنے کےلئے انتظامیہ متحرک،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو کے چھاپے،مہنگا گوشت فروخت کرنے پر مرغی فروش گرفتار،مقدمہ درج، تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کی ہدائت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے کوٹ ادو کے نواحی علاقے چوک سرور شہید میں گراںفروشوں پر چھاپے مارے،برائلر مرغی کا گوشت سرکاری ریٹ 290 روپے فی کلو کی بجائے 300 روپے فی کلو فروخت کرنے پر مرغی فروش سلیم کندرہ کے خلاف تھانہ چوک سرور شہید میں استغاثہ بھیج دیا ہے،پولیس تھانہ چوک سرور شہید نے مرغی فروش سلیم کندرہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔