vسڑک کو ہموار کرنے کی 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 19 ستمبر2021ء) مظفر گڑھ میں سڑک کو ہموار کرنے کی 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک ہموار کرنے کے لیے پولیس اہلکار سڑک پر مٹی ڈال رہے ہیں جبکہ ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی پی او مظفر گڑھ کی جانب سے اہلکاروں کے لیے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔