مظفرگڑھ۔(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 31 مارچ2022ء) :اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو عامر محمود نے آج صبح ایم او آئی اورسینیٹری انسپکٹر بلدیہ کوٹ ادو کے ہمراہ شہر کوٹ ادو کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
انہوں نے سینٹری انسپکٹر کو صفائی کی صورتحال میں بہتری لانے کےلئے شہر کی صفائی کا منصوبہ تیار کرنے،سینٹری عملہ کو جیکٹیں مہیا کرنے ، شہر کے تمام نالوں کی صفائی کر کے پانی کا بہائو درست کرنے کی ہدایات دیں اور عملہ صفائی کو ماہ مبارک میں مستقل بنیادوں پر صفائی کی صورتحال میں بہتری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ عملہ صفائی کی کارکردگی خود چیک کرتے رہیں گے ، کوتاہی اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے ساتھ ہرگز کوئی رعایت نہیں کریں گے۔