مظفرگڑھ ،ڈپٹی کمشنر کا اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کے ہمراہ چوک سرور شہید کے رمضان بازار کا دورہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 31 مارچ2022ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ موسیٰ رضا کا اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید نعیم بشیر اور تحصیلدار ملک آصف کے ہمراہ چوک سرور شہید کے رمضان بازار کا دورہ۔اس دوران  اشیا خوردونوش کی قیمتیں چیک کی اور پھلوں سبزیوں کا معیار چیک کیا اور فوڈ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے  بتایا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر عوام کو سبسڈی نرخوں پر معیاری اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کےلئے چوک سرور شہید سمیت 8 رمضان بازار قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں آٹا،چینی،گھی،چاول، دالیں،سبزیات،فروٹ اور دیگر اشیائے ضرورت پر سبسڈی دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مظفرگڑھ ضلع کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان رمضان بازاروں کی مکمل نگرانی کریں گے ، وہ خود بھی ان کو مانیٹر کرتے رہیں گے اور  سرپرائز وزٹ بھی کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ماہ مبارک میں مظفرگڑھ ضلع  کے شہریوں کو سبسڈی نرخوں پر اچھی اور معیاری اشیائے خوردونوش ملتی رہیں۔

اس موقع پر رمضان بازار میں موجود مارکیٹ کمیٹی کے سب انسپکٹر ریاض نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ رمضان بازار میں سبسڈی نرخوں پر آٹا،چینی اور گھی کی فروخت شروع کر دی گئی ہے۔