مظفرگڑھ،،بدبخت بیٹے کا ضعیف والد پر تشدد،عمر بھر کی جمع پونجی بھی چھین لی

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 اکتوبر2021ء) بدبخت بیٹے کا ضعیف والد پر تشدد،عمر بھر کی جمع پونجی بھی چھین لی،والد کی پولیس کو  بیٹے کے خلاف کاروائی کےلئے درخواست،مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے نواحی قصبہ گورمانی کی بستی چاہ ٹبی نظام موضع کوٹلہ کے رہائشی عبدالرحمان موچی کی پولیس تھانہ محمود کوٹ کو دی گئی درخواست کے مطابق  اس کے بیٹے  منظور حسین  نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور ساری زندگی کی جمع پونجی پندرہ لاکھ روپے بھی چھین لیے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست کی چھان بین کر رہے ہیں الزام درست ثابت ہونے پر بیٹے کے خلاف تحفظ والدین قانون کے تحت کاروائی کی جائے گی۔