مظفر گڑھ،ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

مظفر گڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 اکتوبر2021ء)ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ضلع کی ریونیو حدود میں دال مسور موٹی کی قیمت 160روپے فی کلو، دال مسور باریک کی قیمت 182روپے فی کلو،دال مونگ دھلی ہوئی کی قیمت 122روپے فی کلو،دال ماش دھلی ہوئی چمن کی قیمت 203روپے فی کلو، دال چنا موٹی کی قیمت 123روپے فی کلو، دال چنا باریک کی قیمت120روپے، بیس کی قیمت128روپے، سوجی اورمیدہ کی قیمت 72روپے،چنا سفید باریک کی قیمت 140، چنا سفید موٹا کی قیمت 172، چاول کائنات کچی نیاکی قیمت116روپے، چاول کائنات پکی نیاکی قیمت 123روپے، تندور ی روٹی 100گرام کی قیمت 7روپے، نان 100گرام کی قیمتی10روپے، دودھ کھلاکی قمیت80فی لیٹر، دہی کی قیمت 85روپے فی کلو، گوشت چھوٹا کی قیمت800روپے فی کلو، گوشت بڑا 450روپے فی کلو مقرر کی گئی ہیں جبکہ آٹے کے تھیلے کی قیمت محکمہ خوراک کے مقرر کردہ نرخ کے مطابق ہوگی اور چینی اور گھی وفاقی حکومت کے مقرر کردہ نرخ کے مطابق ہو گی نوٹیفیکیشن میں واضح کی گیا ہے کہ کوئی دوکاندار مقرر کردہ قمیت سے زائد قیمت پر اشیائ فروخت نہیں کرے گا۔

ہر دوکاندار نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرے گا۔ اس کے علاوہ پھل، سبزی، انڈے اور مرغی کی قمیت روزانہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی جاری کرے گا۔